بھٹکل:7/فروری (ایس او نیوز)تعلقہ بھر میں دن بدن ریت کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہاہے۔ رواں مہینہ میں مسئلہ کو حل نہیں کیا گیاتو حالات بدسے بدتر ہونے کے متعلق تعلقہ پنچایت کی کے ڈی پی میٹنگ میں ممبران نےتشویش ظاہر کی۔
ریت کی قلت کی وجہ سے تعلقہ میں ٹائلٹ کی تعمیر بھی نہیں ہوپارہی ہے۔ اصول و ضوابط کے مطابق فروری کے اواخر تک سرکاری سطح کے اکثر کاموں کوختم کرلینا ہے۔ مگر ریت کی سپلائی روک دینے سےتمام کام رک گئے ہیں۔ عام لوگ اپنے گھروں کے لئے بھی ریت لانے کے دوران پولس روڑے اٹکا رہی ہے، ریت بیچنے والے غریب عوام کونہ بیچ کر تکلیف دے رہے ہیں، صرف بڑے بڑے ٹھیکداروں کی ہی مدد کرنے پر ممبران نے برہمی کا اظہار کیا۔ اسی طرح دستک دے رہے موسم ِ گرما میں پینے کے پانی کے مسئلے پر غوروفکر کرتے ہوئے طئے کیا گیا کہ مسئلہ ابھرنے سے پہلے ہی پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈائس پر نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک وغیرہ موجود تھے۔